وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان دے دیا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے معاون خصوصی عطا تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان دے دیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد عطاء تارڑ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ عطاء تارڑ معاون خصوصی برائے نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے۔