انٹرنیٹ ئے ، کی 51.51فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جولائی میں 167 ارب 46 کروڑ روپے کی غذائی اشیاء درآمد کی گئیں۔ جولائی میں سالانہ بنیاد پر غذائی اشیاء کی درآمد میں 62.06 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 9 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔ سالانہ بنیاد پر چائے کی درآمدات میں 51.51 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 23 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔ سالانہ بنیادوں پر گندم کی درآمد میں 103 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ماہ میں 65 ارب 69 کروڑ 10 لاکھ روپے کا پام آئل درآمد کیا گیا۔ سالانہ بنیاد پر پام آئل کی درآمد میں 62.03 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 9 کروڑ 86 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔ ایک ماہ میں 11 ارب 64 کروڑ 10 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں۔ جولائی میں 47 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ روپے کی دیگر غذائی اشیاء درآمد کی گئیں۔ ایک ماہ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے کا شیر خوار بچوں کا دودھ، کریم درآمد کی گئی۔