ٹیوٹا نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے کورسز کا آغاز کر دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) موجودہ دور میں بیروزگاری اور مہنگائی غریب اور متوسط طبقہ کیلئے ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے اس بدحالی کو خوشحالی میں تبدیل کرنے کیلئے صرف فنی تعلیم ہی کردار ادا کر سکتی ہے اس سلسلہ میں ٹیوٹا ایک انتہائی اہم رول ادا کر رہا ہے جس کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے تین سالہ کورسز کروائے جا رہے ہیں اسی پروگرام کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور چار مختلف ٹیکنالوجیز مکنیکل آٹو اینڈ ڈیزل آرکٹیکچر اور ایچ وی اے سی آر میں تین سالہ ڈپلومہ کروایا جا رہا ہے اس ادارہ کے فارغ التحصیل طلباءہماری ملکی اور غیر ملکی انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور بے روزگاری اور مہنگائی کے جن پر قابو پانے کیلئے اپنے خاندان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔