• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر 


ایوان بالا کے اجلاس میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گرما گرم بحث ہوئی حکومتی اور اپوزیشن اراکین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںحالیہ اضافے پر ایک پیج پر نظر آئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بالآخر ایوان بالا میںشہباز گل کے بیان کو ناقابل قبول قراردیکر ثابت کردیا کہ شہبازگل غلطی پر ہیں
 سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرڈاکٹر شہزاد وسیم اورسینیٹر فیصل جاوید نے مطالبہ کیا کہ شہبا ز گل کو فیئر ٹرائل کا موقع فراہم کیا جائے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی سینیٹرز بھی پھٹ پڑے، اپوزیشن ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی اور اسے عوام دشمنی اور سنگ دلی قراردیا اراکین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںحالیہ اضافہ معاشی دہشت گردی ہے اس سے عوام پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا جب پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی کاطوفان آتا ہے ایوان بالا کا اجلاس کورم کی نشاندہی پر اگلے دن تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر-دی نیشن