کستاخ رسول کا تعاقب کرتے رہیں گے: مجلس احرار اسلام
لاہور (خصوصی نامہ نگار) گستاخ رسول اللہﷺ دنیا کے کسی بھی کونے میں جا چھپے اس کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ عالمی فورم پر گستاخ رسول کی سزا موت کا قانون منظور ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں ہے۔اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ساتھ دینے والے ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سیدمحمد کفیل بخاری،پروفیسر خالد شبیر احمد، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ،ملک محمد یوسف، سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے ۔