خانقاہوں کی تعمیر و تزئین کیلئے اوقاف کی خدمات لائق تحسین ہیں: طاہر رضا بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)خانقاہوں کی تعمیر و تزئین کے حوالے سے اوقاف کی موجودہ لیڈرشپ کی خدمات لائق تحسین ہیں،دربار حضرت داتا گنج بخش کی تعمیر و ترقی اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی، محکمہ اوقاف کی اوّلین ترجیح ہے۔ سکیورٹی، صفائی اور لنگر کی ہمہ وقت اور معیاری ترسیل کو یقینی بنایا جارہا ہے، جس کے لیے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار داتا دربار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزے لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کیا۔ اس موقع پرایڈ منسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک، منیجر اوقاف داتا دربار شیخ محمدجمیل اور جامعہ ہجویریہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔