• news

پوش علاقوں میں چھپے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کا حکم 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات ا±ٹھائیں جائیں۔سنگین نوعیت کے جرائم روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مددلی جائے۔ جرائم کی روک تھام کیلئے جنرل ہولڈ اَپ کئے جائیں۔ ناکہ بندی کے دوران ایس ایچ اوزاورایس ڈی پی اوز خود موجود ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام ڈویژنز کی کارکردگی جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس پی ڈولفن سکواڈ عثمان طارق اورڈویژنل ایس پیزاجلاس میں موجودتھے۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ لاہور شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پوش علاقوں میں چھپے بیٹھے منشیات فروشوں کےخلاف موثر آپریشنز کئے جائیں۔پتنگ بازی کے انسداد کیلئے ٹیمیں متحرک رکھیں۔ ہاٹ سپاٹس پر ڈولفن سکواڈ کی پٹرولنگ بڑھائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن