ماموں کانجن‘ پڑوسن نے تین سالہ بچی کو پھندا دے کر مار ڈالا
ماموں کانجن (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے کی تین سالہ بچی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 497گ ب گلشیر میں مبینہ معمولی تلخ کلامی پر پڑوسن نے تین سالہ بچی کو رسی کا پھندہ دیکر مار ڈالا۔ پولیس نے پڑوسن ماں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا‘ ننھی حسنہ کے والد ارسلان عابد نے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ اس کی تین سالہ بیٹی حسنہ عابد حسب معمول پڑوسی احسان کے گھر کھیلنے گئی تو احسان کی اہلیہ صاحباں نے اپنی بیٹی کرن کی مدد سے اس کے گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔ وجہ عناد گزشتہ روز ان سے ہونے والی تلخ کلامی ہے‘ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی تھی۔ پولیس نے پڑوسن اور اس رورل ہیلتھ سینٹر ماموں کانجن میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ بے حسی کے خلاف تین سالہ مبینہ مقتولہ بچی حسنہ عابد کا والد اور لواحقین سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے ان کی بچی کی نعش 11بجے سے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال میں پڑی ہے مگر آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود بچی کا پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا۔کی بیٹی کو حراست میں لے لیا۔
پڑوسن، بچی مار ڈالی