قصور،بچی سے زیادتی ،گجرات میں لڑکا اوباش افراد کا نشانہ
گجرات؍ فیصل آباد؍ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تھانہ منگووال کے علاقہ خانوالی میں زیادتی کا واقعہ، اوباش نوجوان ویڈیو بھی بناتے رہے، بتایا گیا ہے کہ 17 سالہ راسب علی قریبی ڈیرہ پر بیڈمنٹن کھیلنے گیا، جہاں پر افضال احمد اور اسامہ محسن نے اسے زبردستی کمرہ میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کر ڈالی اور موبائل سے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔ تھانہ منگووال نے قیصر محمود کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ نمائندہ خصوصی فیصل آباد کے مطابق اوباش نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق حاجی آباد میں ملزم احمد نے بنک میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر انیلہ مقصود کو بلایا اور ایک خالی مکان میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔نمائندہ نوائے وقت قصور کے مطابق اوباش نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔کم عمر بچوں سے ریپ میں اضافہ عوام کیلئے پریشانی بلکہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ نواحی گاؤں ڈہولن ہٹھاڑ کے اشفاق کی بیٹی 12 سالہ فاطمہ بی بی گھر میں اکیلی تھی جس سے ملزم عامر نے زبردستی زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا جبکہ ملزم قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔
زیادتیاں