• news

امریکہ کا پاکستان کو مزید 10 لاکھ  ڈالر امداد دینے کا اعلان


واشنگٹن(اے پی پی)امریکا نیسیلاب اور دیگر قدرتی آفات  کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے مزید  10لاکھ ڈالر   امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے  مدد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری امداد کے  طور پر  ایک لاکھ ڈالر    فراہم  کئے گئے تھے ۔امریکا نے    قدرتی آفات  سے نمٹنے  کے لیے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر دینے    کا اعلان کیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ  مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن