• news

ڈالر 2 روپے مہنگا‘ سونا 2800 روپے تولہ سستا‘ سٹاک مارکیٹ میں مندا


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں تقریباً دو ہفتے بعد ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بنک میں ڈالر7پیسے بڑھنے پر214.95 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر2روپے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت فروخت10پیسے کے اضافہ سے 216 روپے پر رہی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی  قیمت فروخت217روپے کی سطح سے بڑھ کر219روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کی کمی۔ ایک تولہ سونے کی قیم 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 1 لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز مندے کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 43600 پوائنٹس سے گھٹ کر 43400 پوائنٹس کی پست سطح پر آ گیا جبکہ مندے کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 35 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے، جبکہ 68 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن