• news

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری‘ چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی شہید‘ 5 زخمی


 غزہ(آئی این پی) فلسطین میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی کو شہید اور پانچ کو زخمی کر دیا،فلسطینی میڈیا کے مطابق سرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس میں ”یوسف مقام “کے ساتھ ساتھ القدس کی گلیوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر دھاوا بولا،چھاپوں کے دوران اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں درجنوں افراد گیس سے متاثر ہوئے ہیں،اپنے تحریری بیان میں ہلال احمر کے فلسطینی اہلکار احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس شہر کے ”یوسف مقام “محلے میں پیش آنے والے واقعات میں 6فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے 4کو گولیاں لگی ہیں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 18سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ آنسو گیس کی وجہ سے 25فلسطینیوں کے دم گھٹنے کا خطرہ ہے،مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اکثر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فورسز مختلف الزامات کے تحت فلسطینیوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔
فلسطینی شہید

ای پیپر-دی نیشن