• news

پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 21 واں اجلاس 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 21 واں اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔ایرانی وفد کی قیادت اسلامی جمہوریہ ایران کے مواصلات اور شہری ترقی کے وزیر عزت روستم گھسیمی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت محمد نوید قمر نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے، ٹیکنیکل سیشن کی سہولت کاری وزارت اقتصادی امور نے کی جس میں وزارتوں بشمول ریلویز، ایوی ایشن،بین الصوبائی رابطہ،تعلیم،وزارت اطلاعات و نشریات،آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشن،نیشنل فوڈ سیکورٹی کے نمائندو¿ں نے شرکت کی۔جس سے دونوں ممالک کے درمیان ان مذکورہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے میں مدد ملی۔وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تجارتی روابط سے خطہ میں خوشحالی ائے گی۔ ایرانی وزیر روڈ اربن ڈویلپمنٹ روستم گہسامی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا کہ ایران کے ساتھ روایتی تجارت کی راہ ہموار کرنے پر کام کررہے ہیں ۔ ایرانی وزیر روستم گہسامی نے کہا دونوں ممالک میں جے ای سی میں 6 سال وقفہ ہونے سے تجارتی دوریاں بڑھ گئیں، بارڈر مارکیٹ کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا ، بارڈر مارکیٹ سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے رابط بھی بڑھیں گے۔
 اجلاس 

ای پیپر-دی نیشن