• news

وفاقی محتسب کی مداخلت، ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو 20 سا ل بعد واجبات کی ادائیگی 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت پر تحصیل بالاکوٹ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ ریلوے کے ایک ریٹائرڈ ملازم کو 20 سالوں کے بعد پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ تحصیل بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے محکمہ ریلوے کے ایک ملازم نے وفاقی محتسب کے ادارے میں پنشن کی عدم وصولی کے خلاف شکایت درج کروائی۔ شکایت دہندہ نے اپنی شکایت میں وفاقی محتسب سے پنشن کے کیس کو بروقت مکمل کرنے اور جلد از جلد ادائیگی کی درخواست کی تھی جس پہ فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ریلوے کو نوٹس جاری کیے گئے اور جواب طلبی کی گئی۔ محکمہ ریلوے کے با اختیار افسران سے دوران سماعت وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے افسران کو بتایا کہ مذکورہ شخصیت کے ضروری دستاویزات میں کمی کے باعث پنشن التو کا شکار ہے۔ 

وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے مزید کہاکہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کی روشنی میں کوئی بھی شکایت کنندہ دفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتا ہے ۔
 ادائیگی 

ای پیپر-دی نیشن