4 ہفتے مسلسل کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ ڈالر اضافہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 5 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 7.89 ارب ڈالر ہیں۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 1.48 ارب ڈالر کم ہوکر 5.71 ارب ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا ہے۔
ذخائر
اقوام متحدہ دہشت گردی کے متاثرین کو کبھی فراموش نہیںکرے گی، انتونیو گوتریس
اقوام متحد ہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے متاثرین اور بچ جانے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے جاری وڈیو پیغام میں یہ بات کہی۔
کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراج عقیدت کا عالمی دن ہر سال 21 اگست کو منایا جاتا ہے۔اس دن کے موقع پرآئیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گردی کے متاثرین اور بچ جانے والوں کا خیال رکھیں گے اور انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ہم متاثرین کے دکھ درد اور تکالیف میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اس جنگ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ۔
،ہم دہشت گردی کی گھناﺅنی کارروائیوں سے متاثرہ زندہ بچ جانے والوں کی آواز کو بلند کرنے ان کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کا عہد کرتے ہیں اور رکن ممالک کو قانونی، طبی، نفسیاتی اور مالی امداد فراہم کرنے کے لیے متحرک کریں گے۔
سیکرٹری اقوام متحدہ