سنسناٹی اوپن : اینڈی مرے کا سفر تمام‘رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا ہم وطن ٹینس سٹار کیمرون نوری کے ہاتھوں شکست کے بعد سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ مینز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں 26 سالہ برطانوی کیمرون نوری نے ہم وطن 35سالہ اینڈی مرے کو شکست دی اور پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔کامیابی کا سکور 6-3، 3-6 اور 4-6 رہا۔سپین کے عالمی نمبر تین رافیل نڈال مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راو¿نڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راو¿نڈ میں 25 سالہ کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن 36 سالہ رافیل نڈال کو 6-7 (9-11)، 6-4 اور 3-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راو¿نڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارتی ٹینس سٹار پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راﺅنڈ میں ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کی کیرولین گارشیا اور ان کی کروشین جوڑی دار پیٹرا مارٹک کو 6-1، 3-6 اور 9-10سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔برطانوی نمبر ایک ایما راڈوکانو نے سرینا ولیمز کو شکست دینے کے بعد سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شکست دی۔ایما راڈو کانو نے سنسناٹی میں 6-0 6-2 کی جیت کے ساتھ ٹائٹل کی طرف گامز ن ہیں ۔