ورلڈ ٹین پن باﺅلنگ کپ‘قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ ٹین پن باﺅلنگ کپ رواں سال نومبر میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پن باولنگ کے صدر فیڈریشن اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ورلڈ کپ 3 سے 23 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں 120 ممالک کے کھلاڑی سنگلز اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔قومی ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں احمد سلڈرا، اعجاز الرحمن، شبیر لشکر، علی سوریا، امجد محمود اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔عالمی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کریں گے۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔
اور پرائیویٹ سیکٹر کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کرسکیں۔