• news

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا خانیوال آمد پر شاندار استقبال


لاہور+خانیوال (سپورٹس رپورٹر+نیوز رپورٹر) بائیسویں کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں نئی تاریخ رقم کرنے والے میاں چنوں کے اتھلیٹ ارشد ندیم کا ضلعی ہیڈ کوارٹر آمد پر شاندار استقبال‘ ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چھینہ نے والہانہ استقبال کیا اور مٹھائی کھلائی اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی اورپولیس افسران وملازمین نے انہیں پھولو ں کے ہارپہنائے۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز2022میں گولڈ میڈل حاصل کرکے قومی ہیروارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا‘ارشد ندیم ملک وقوم کا اثاثہ ہیں جنہو ں نے جیولین تھرو مقابلے میں 90.18 میٹرز دور جیولین تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا ہے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز مقابلوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے‘ارشد ندیم سا¶تھ ایشین گیمز میں گولڈ، ایشین اور اسلامی گیمز سمیت مقابلوں میں گولڈ اور برا¶نز میڈلز حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کرچکے ہیں‘خانیوال پولیس اورخانیوال کے عوام کو ان پر فخرہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے قومی ہیرو کے اعزاز میں جلد پروقار تقریب سے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں چنوں سپورٹس کمپلیکس کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر فخر ہے۔قومی ہیرو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لازوال محبت پر قوم کا مشکوراور اولمپکس میں بھی ملک کی کامیابی کے لئے پرامید ہوں۔
ارشد ندیم

ای پیپر-دی نیشن