• news

کومبکس انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ  24 اگست سے شروع ہوگا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کومبکس انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 24 اگست سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 16 پاکستانی، مصر اور ملائیشیا کے تین، تین اور ایران سے دو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 12 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 28 اگست تک جاری رہے گا اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن