• news

میاں سومرو ڈی نوٹیفائی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ  نے این اے 196  جیکب آباد کا ضمنی الیکشن روک دیا


 اسلام آباد(وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے  این اے 196 جیکب آباد کا ضمنی انتخاب روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا ‘ عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمشن ضمنی انتخاب نہ کرائے۔ وزارت قانون‘ سیکرٹری قومی اسمبلی‘ الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کیا گیا۔ عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ستمبر میں کیس دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کی۔بیرسٹر زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیاکہ محمد میاں سومرو حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، میاں محمد سومرو نے نشست سے استعفیٰ نہیں دیا،چالیس دن اسمبلی سے غیر حاضر رہنے پرسپیکر نے نشست خالی قرار دے دی، درخواست گزار زیادہ عمر اور بیماری کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتا۔ وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو ڈی نوٹی فائی کرکے الیکشن کا اعلان کردیا۔ عدالت نے کہاکہ آپکا موکل چالیس روز تک نہ ہی اسمبلی گئے اور نہ ہی چھٹی کی درخواست دی،کیا آپ کے موکل مستعفی ہوئے ہیں؟

ای پیپر-دی نیشن