ڈالر ایک روپیہ مہنگا‘ سونا 200 روپے تولہ سستا‘ سٹاک مارکیٹ میں مندا
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا۔ انٹر بنک میں ڈالر 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 218 روپے ہو گیا۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 171 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہے۔ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کم ہو کر 1752 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار مندا رہا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 200 پوائنٹس کم ہو کر 43200 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 30 کروڑ 59 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
ڈالر/ سونا