اسلام آباد: 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے: ڈپٹی کمشنر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔ ڈی سی کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پابندی 23 جولائی سے عائد ہے۔ اسلام آباد میں جلسے‘ جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی ہے۔ کسی بھی جگہ جلسے‘ جلوس ‘ ریلی اور اجتماع کی اجازت نہیں‘ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔