اولمپیئن ارشد ندیم نے والدین کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022 اور قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ارشد ندیم کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اپنے والدین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ارشد ندیم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی خوشی وہ ہوتی ہے جب آپ کے والدین کی دعائوں اور کئی گھریلو و معاشی قربانیوں کے بعد آپ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوجائیں اور یہ سب دیکھ کے آپ کے والدین بے انتہا خوش اور پر اطمینان ہوں۔