• news

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ویمن سپورٹس لیگ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی و یمن سپورٹس لیگ ایچ ای سی کے زیر سایہ صوبہ پنجاب میں گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم، گھکر گو جرانوالہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم،میری پٹرولیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی، بہاولپور ہاکی سٹیڈیم اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 15 سال سے 25 سال عمر کے نوجوانوں کےلئے پلیٹ فارم مہیا کیا۔مس شاز ہ خواجہ (اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر ) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کھیلوں کی اہمیت کو فروغ دیتے ہوئے اس پروگرام کی شروعات کی۔ ٹرائلز کا سلسلہ ملک بھر کے دوسرے صوبوں میں بھی جاری ہے۔جو ہماری نوجوان نسل کے درمیان مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے ایک خوش آئن سلسلہ ہے۔ ا یچ ای سی پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی و مین سپورٹس لیگ کی ذمہ داری لاہور کالج فور وومن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس مس سمیرہ ستار کو سونپ دی تاکہ ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس دلوا سکے۔ 

گوجرہ انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے ٹرائلز کے دوسرے روز گوجرہ، سمندری اور فیصل آباد سے کثیرتعدادمیں کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔سلیکشن کمیٹی میں شامل ممبران نے عمدہ کارکردگی دکھانے والے پہلے 25 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو تشکیل دیا۔ٹیم میں لائبہ مراد ،جویریہ فاطمہ ،عمارہ مراد ،اقصیٰ جاوید ،زوہ اکرم ،حفصہ نعیم ،مریم فیصل ،سدرہ سلیم ،ارم شہزادی ،طیبہ ،تھریم،سا رہ مراد ،ایمن عباس ،فاطمہ غفور ،رینبا نور ،سحرش کنول ،شیزہ ،سدرہ ،زوبیہ ،جویریہ ،کشف رانا ،فضہ اور دعا شامل ہیں۔ وومن ہاکی ٹیم کی تشکیل کےلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے مزید اٹھارہ کھلاڑیوں کو علیحدہ کیا جائےگا۔مس فہمیدہ بطور منیجر ہاکی وومن ٹیم کے فرائض انجام دیں گے ،اسسٹنٹ منیجر کی ذمہ داری مسٹر شاہد تنویر کو سونپی گئی۔بطور کوچ محمد اسلم بمع اسسٹنٹ کوچ عبدالملک ان کے کھلاڑیوں کی تربیتی مشق کروائیں گے ٹرائلز کے دوسرے روز گوجرہ سے آ ٹھ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن