• news

نانگا پربت‘ماﺅنٹ ایورسٹ بھی سر کرونگی : نائلہ کیانی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایک سال کے دوران تین بلند وبالا چوٹیاں سر کرنے والی پاکستانی کوہ پیما خاتون نے اپنی آپ بیتی بیان کردی۔ نائلہ کیانی نے بتایا کہ وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے آٹھ ہزارمیٹر سےاونچی تین چوٹیاں سر کیں۔ اعزاز کی بات یہ ہے کہ یہ کارنامہ صرف ایک سال کے دوران انجام دیا، اس دوران کےٹو اور دیگر چوٹیاں سر کیں۔کوہ پیمانائلہ کیانی نے انکشاف کیا کہ کے ٹو پر جانے کیلئے میرے پاس فنڈز نہیں تھے، اپنی مدد آپ کے تحت یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ ڈیڈزون میں پہنچ کر بہت مشکل ہوئی اس کے بعد چوٹی سے نیچے اترتے ہوئے زیادہ مشکلات کا سامنا کیا۔ اگلا ہدف نانگا پربت سرکرنا ہے اس کے بعد ماو¿نٹ ایوریسٹ بھی سر کرنے کاارادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن