• news

لالہ میرے لیے پنجابی ڈرامے‘ پشاوری جوتی لاتے تھے‘ ہربھجن سنگھ کا انکشاف


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں میرے کئی دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی میرے لیے تحائف اور چیزیں لایا کرتے تھے ، لالہ میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا، ثقلین کے بعد میں پاکستان کی ساری ٹیم کےساتھ ملا۔ پاکستان کے خلاف 1999کا دہلی ٹیسٹ یاد ہے جب انیل نے اننگز میں 10وکٹیں لیں۔
 باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائےگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائےگا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائےگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کردی گئیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن