• news
  • image

علاقائی کرکٹ اور محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی مشن ہے

پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد نعمان بٹ کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کا پر امن احتجاج محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کے لیے تھا۔ ہم اپنی آواز موجودہ حکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ جلد از جلد کھیلوں کا پرانا نظام بحال کیا جائے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے دور حکومت میں اس عقت کے وزیراعظم عمران خان نے محکمہ جاتی ٹیموں کو ختم کر دیا تھا۔ آج پاکستان کا ہر کامیاب کھلاڑی محکموں کی بحالی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ نے محکمہ جاتی کھیلوں کی اہمیت کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل کا محفوظ بنانے کے لیے محکمہ جاتی ٹیمیں بحال کی جائیں۔ کرکٹ میں بالخصوص علاقائی اور محکمہ جاتی ٹیموں کے نظام کی بحالی میں جتنی تاخیر ہو گی کرکٹرز میں تیزی سے مایوسی پھیلے گی۔ آج حالات بہت خراب ہیں۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ سابق حکومت کے کھیل دشمن فیصلوں کو واپس لیا جائے اور سپورٹس کلچر کی بحالی کے لیے ہمارے زمینی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن