حکومت کو درپیش بحرانوں کا خاتمہ یقینی بنا کر دم لے گی:ملک عمران رحمت
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ اگرچہ آج کے پاکستان کو معاشی اور سیاسی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے مگر موجودہ حکومت ان پر قابو پانے کیلئے برسر پیکار ہے اور تمام درپیش بحرانوں اور مشکلات کا خاتمہ یقینی بنا کر دم لے گی، موجودہ مسائل پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دیئے ہوئے ہیں عمران خان پاکستان کو جن گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، آج پاکستانی قوم کو درپیش معاشرتی، معاشی اور سلامتی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔