حکومت کا یوم آزادی پر رقص و سرود کی محفل انتہائی شرمناک :شجاع الدین شیخ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کا یوم آزادی پر رقص و سرود کی محفل منعقد کرنا انتہائی شرم ناک ہے۔ قرآن اکیڈمی لاہور میں گزشتہ روزکہا کہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت جس میں نظریاتی اور مذہبی جماعتیں موجود ہیں۔خلاف ورزی کی اور شرم و حیا کی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔