عمران خان نے اپنے کٹھ پتلی ہونے کا اعتراف کر لیا ـ:شازیہ فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے کٹھ پتلی ہونے کا اعتراف کر لیا جس سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا یہ مئوقف درست ثابت ہو گیا کہ وہ چابی والے کھلونے ہیں اور انکی حیثیت محض کٹھ پتلی کی ہے عوام سچ اور جھوٹ کا فرق جان گئے پی ٹی آئی چیئر مین کی فارن فنڈنگ سے یہودیوں اور دیگر ملکوں کا ایجنڈا پروان چڑھانے کی سازش ناکام ہو گئی عمران خان کا جیل جانا نوشتہ ء دیوار بن چکا، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ اروپ میں پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی عادت سے مجبور ہو کر کرپشن اور چور چور کی ڈگڈگی بجارہے ہیں اور چار سال حکومت میں رہ کر بھی ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کارکردگی کے نام پر کوئی شے نہیں، انہوں نے سبز باغ دکھا کر معصوم لوگوں کو ورغلایا اور انہیں سخت مایوس کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کرائے کے آدمی ہیں وہ سیاسی ورکر ہوتے تو ن لیگی راہنمائوں اور کارکنوں کی طرح جواں مردی کا مظاہرہ کرتے۔