• news

بیماروں کا مذاق اڑانے والاشہباز گل اپنی باری پر ڈرامے کرنے لگا: عنصر محمود 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنمائوں صدر پی پی 53وسابق چیئرمین یونین کونسل بینکہ چیمہ چوہدری عنصر محمود سندھو اور ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا اپنی باری پر اپنے اوپر تشدد کے ڈرامے کرنے لگا جس کا میڈیکل بورڈکی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کے دور اقتدار میں قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات میں مسلم لیگ ن کے قائدین موجودہ اور سیاسی وزرائے اعظم میاں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور میاں شہباز شریف و دیگر قائدین جیلوں میں قید بے جا سختیاں جھیل کر بیمار ہوتے تھے تو یہی شہباز گل ان کا مذاق اڑا تا تھا لیکن جب اپنی باری آئی ہے تو پولیس تشدد اور بیماری کے جھوٹے ڈرامے کرنے لگا جبکہ میڈیکل بورڈ نے ان پر کیے جانے والے تشدد کا بھانڈا پھوڑ دیا اور میڈیکل رپورٹ میں اسے جسمانی طور پر فٹ قرار دیدیا انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے جو کسی کے لیے برا سوچتا ہے کبھی نا کبھی اس کی باری بھی آجاتی ہے اب شہباز گل کو چاہئے کہ وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے درج مقدمات کا سامنا کریں اور ڈرامے کرنا چھوڑ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن