اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر وتبادلے، سید احسان علی سیکشن افسر ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات
اسلام آباد(صلاح الدین /نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر وتبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ(OMG) کے گریڈ18کے aفسران میں محمد عمیر شاہ کا تبادلہ داخلہ ڈویژن سے پورٹ اینڈ شپنگ بحری امور ڈویژن کردیا گیا ہے جبکہ ریاض علی میٹلو کا تبادلہ پورٹ اینڈ شپنگ بحری امور ڈویژن سے داخلہ ڈویژن کردیا گیا ہے۔رمیض اعظم کاتبادلہ پلاننگ ڈویژن(سی پیک اتھارٹی)سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کردیا گیا ہے، مشتاق احمد کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کردیا گیا ہے۔سید احسان علی کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔اکبر غنی خان خٹک کو سیکشن آفر فنانس ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔سحر بانو کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دیتے ہوئے تبادلہ فنانس ڈویژن سے کیبنٹ ڈویژن(محکمانہ سیل) کردیا گیا ہے۔محمد رفیق احمد کھوکر کا تبادلہ داخلہ ڈویژن(آئی سی ٹی )سے تحفیف غربت سوشل سیفٹی ڈویژن کردیا گیا ہے۔محمد طیب تارڑ کا تبادلہ کامرس ڈویژن سے اور اسد اعجاز بٹ کا دفاعی بیداوار ڈویژن سے فیڈرلایجوکیشن ڈویژن کردیا گیا ہے۔گریڈ20کی آفسر جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کی ڈپوٹیشن کی مدت میں 29جولائی 2022سے دو سال کی توسیع کردی گئی ہے۔