• news

فیروز والا‘ کمسن بچے‘ قلعہ دیدار سنگھ میں شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی

فیصل آباد‘ بورے والا‘ پیر محل‘ فیروز والا‘ قلعہ دیدار سنگھ  (نمائندگان) مختلف علاقوں میں اوباش افراد کی لڑکیوں اور بچوں سے زیادتی۔ تفصیل کے مطابق محلہ ظفر آباد میں ملزم بلال اپنی گھریلو ملازمہ 13 سالہ نمرہ کو کام کے بہانے دوست عمران کے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا‘ ڈی گراؤنڈ میں ملزم ندیم نے مدثر حسین کی بیوی عروج بی بی کو نوکری دلوانے کے جھانسے بلایا اور ہوٹل  لیجا کر زیادتی کر ڈالی۔ 236 گ ب میں گل احمد نے گھر کی دیوار پھلانگ کر اسلحہ کے زور پر ثناء بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی برہنہ تصاویر بنا لیں۔ 596 گ ب میں ملزم عرفان نے غوثیہ پروین کے کمسن بھتیجے کو ورغلا کر  زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نمائندہ نوائے وقت بورے والا کے مطابق اوباش شخص اپنے بھانجے کیساتھ کئی دن تک زیادتی کرتا رہا۔ 12سالہ بچے نے ماموں کی قبیح حرکات کا پول کھول دیا۔ نامہ نگار  پیر محل کے مطابق اوباش گینگ کا بیوہ خاتون کے گھر دھاوا،18سالہ لڑکی کی عزت لوٹ لی۔ تھانہ اروتی کے گا ئوں 755گ ب کی بیوہ خاتون پروین بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اوباش گینگ کا سرغنہ ریاض اسلم  اپنے دیگر 3 ساتھیوں کیساتھ  اسلحہ کے زور پر میری 18سالہ یتیم بیٹی کو اٹھا لے گیا۔ اور جنسی درندگی کا نشا نہ بنا ڈالا ‘ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں فیکٹری استاد نے اپنے نو عمر شاگرد کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ آصف نے سلیمان کو بہانے سے بلایا اور فیکٹری کی بالائی منزل پر لیجا کر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔نامہ نگار قلعہ دیدار سنگھ کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ مدوخلیل میں شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لدھیوالہ پولیس تسلیم اختر کو انصاف دلوانے سے گریزاں۔ تفتیشی آفیسر اے ایس آئی صوفیہ شمائلہ بااثر ملزموں اسامہ اسلم گجر اور شاھد اسلم مہر کیساتھ ساز باز ہو کر پروٹوکول دینے لگی، مدعیہ کو دباؤ ڈال کر صلح کیلئے مجبور کرنے والی خاتون پولیس آفیسر نے بے حسی کی حد کر دی‘  ملزم متاثرہ لڑکی کو قتل کی دھمکیاں دیکر صلح کیلئے مجبور کرنے لگے، اسامہ گجر نے تسلیم کو نکاح کیلئے بلایا اور اپنے قریبی دوست شاھد اسلم مہر کیساتھ نامعلوم جگہ پر لیجا کرزیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے، متاثرہ لڑکی کے مطابق آفیسر صوفیہ شمائلہ ملزموں کو بھرپور فائدہ دے رہی ہے، مجھے انصاف چاہیے، دونوں ملزموں نے میری زندگی برباد کر دی۔ انصاف نہ ملا تو خودکشی کر لوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن