• news

روس زاپوریژیا جوہری پلانٹ  کے آزادانہ معائنے پر رضامند

ماسکو(این این آئی)روسی صدر  پوٹن نے جوہری پلانٹ کے آزادانہ معائنے کی اجازت دے دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد صدر پوٹن نے روس کے زیر قبضہ یوکرینی زاپوریژیا جوہری پلانٹ کے آزادانہ معائنے کی اجازت دے دی۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پربات چیت کے بعد آزاد معائنہ کاروں کی ٹیم کے ذریعے روس کے قبضے والے یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کرانے پر رضامند ہو گئے۔فرانسیسی صدر کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پوٹن نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے روس کے راستے یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پلانٹ جانے کی اجازت دینے کے مطالبے پر ازسر نو غور کیا اور آزاد معائنہ کاروں کی ٹیم کو وہاں جانے کی اجازت دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن