• news

بلوچستان کے دورے میں وزیراعظم سے پڑھائی کا کہنے والے بچے کا لارنس کالج میں داخلہ ہوگیا


کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پڑھائی کا کہنے والے بچے کا لارنس کالج مری میں داخلہ کرا دیا گیا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بچے سے اعلیٰ تعلیم کا جو وعدہ کیا تھا وہ وفا بھی کیا۔  انہوں نے کہا لارنس کالج مری میں داخلے سے بچے کے نئے تعلیمی سفر کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن