• news

بلاول کے دورہ یورپ سے کثیر جہتی تعلقات مستحکم ہونگے: دفترخارجہ

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)وزیر خارجہ بلا ول بھٹو زرداری 22اگست سے 26اگست تک جرمنی، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے دورے کر یں گے ۔ تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری اپنے ہم منصبو ں کی دعوتوں پر 22اگست سے26اگست 2022تک سر کا ری دورے کر یں گے ۔وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری دورہ یو رپ کے پہلے حصے میں ان ممالک کے دورے کر یں گے ۔یہ دورے ان اہم شراکت داروں کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے علاوہ یورپ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو شیئر کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کریں گے۔ وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری برلن، کوپن ہیگن دوروں کا مقصدبا ہمی تعلقات کو مز ید مستحکم کرننے کے ساتھ اہم برآمدی مقامات کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی مصروفیت اور ہمارے لوگوں کے لیے مزید مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔وزیر خارجہ ڈنمارک کے ساتھ 'گرین فریم ورک انگیجمنٹ' معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔پاکستان کے جرمنی، ڈنمارک سویڈن اور ناروے کے ساتھ دیرینہ، کثیر جہتی تعلقات ہیں۔وزیر خارجہ بلا ول بھٹو زرداری کے دوروں سے ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے کثیر جہتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن