• news

 منکی پاکس کی وبا دنیا میں پھیلتی  جا رہی ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد(خبر نگار)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آدہانوم گیبریئسوس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ رواں ماہ 16اگست سے منکی پاکس وائرس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جبکہ 36ہزار412متاثر ہو چکے ہیں عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کی وبا دنیا میں پھیلتی جا رہی ہے جس میں حالیہ دنوں کے دوران20فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے لے کراب تک 93ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7500 افراد منکی پاکس سے متاثر ہوئے ہیں اور ہفتہ وار متاثرین کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کے خلاف موجودہ ویکسین موثر ہو سکتی ہے مگر ہمیں اس کے وائرس کے خلاف اثرات کے بارے میں مزید جانچنا ہوگا۔ دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فرانس میں1متاثرہ شخص کے ذریعے اس کے پالتو کتے میں بھی منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن