• news

بھارت، ریاست بہار میں 5 نوسر باز جعلی پولیس سٹیشن چلانے کے جرم میں گرفتار

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست بہار میں 5 نوسر بازوں کو جعلی پولیس سٹیشن چلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا، گروہ کا سرغنہ تاحال مفرور ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی ریاست بہار کے شہر بانکا میں پولیس اسٹیشن سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر ایک گیست ہاس میں گزشتہ آٹھ ماہ سے جعلی پولیس سٹیشن بنا کر نوسر بازوں نے متعدد شہریوں کو لوٹا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شکایات موصول ہونے کے بعد جعلی پولیس سٹیشن میں کاروائی کی گئی اور جائے وقوعہ سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے جعلی پولیس اہلکاروں سے اب تک ایک دیسی ساختہ پستول، چار پولیس یونیفارم، وفاقی حکومت کی ہاسنگ سکیم کے پانچ سو سے زیادہ درخواست فارم، ٹان حکام کی جانب سے جاری کردہ 40 انتخابی کارڈ، بینک چیک بکس، پانچ موبائل فون اور جعلی شناختی کارڈ برآمد کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ کی شناخت بھولا یادو کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو خواتین نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ انہوں نے یادو کو ملازمت کے لئے بالترتیب 99 ہزار انڈین روپے اور 55 ہزار انڈین روپے دیے لیکن ملازمت دلوانے کی بجائے انہیں گینگ چلانے کے لئے بھرتی کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن