• news

 رقص کی محفل، ریلوے نے ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)تیز گام ٹرین میں رقص کی محفل کے معاملے کا منطقی انجام ،پاکستان ریلوے نے ڈیفالٹر ہونے پر نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا،ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیز گام کے تمام پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کرکے نجی ٹکٹ بکنگ کائونٹر بھی بند کردیا ہے جبکہ اقساط میں ڈیفالٹ پر ٹرین کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے،قبل ازیں گزشتہ دنوں تیز گام ٹرین میں رقص و سرور کی محفل سجانے پر نوٹس بھیجا تھا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان ٹرین منیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرہوچکے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن