وسط ایشیائی ریاستوںکیساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنائینگے ،نویدقمر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرتجارت سیدنویدقمرنے کہاہے کہ افغانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوںکے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، پاکستان اورافغانستان ایک دوسرے کے ٹرک ڈرائیورز کوچھ ماہ کاویزہ دیں گے۔صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں وزیرتجارت نے کہاکہ پاک افغان تجارتی معاہدے میں ٹرک ڈرائیورز کو چھ ماہ کا ویزہ دیا جائے گا ، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ٹرک ڈرائیورز کو چھ ماہ کا ویزہ دیں گے ۔وزیرتجارت نے کہاکہ چھ ماہ کا ویزہ جاری ہونے سے اشیا اورسامان کی ترسیل میں آسانی ہو گی۔ وزیرتجارت نے کہاکہ اشیا اورسامان کی ترسیل کیلئے پاکستان ،ازبکستان کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہا ہے ، افغانستان کی طرح ازبکستان کے ساتھ بھی ٹرک ڈرائیورز کو چھ ماہ کا ویزہ جاری کرنے کا معاہدہ کیا جائے گا ٹرک نہ صرف افغانستان بلکہ ازبکستان میں آجا سکیں گے ۔وزیرتجارت نے کہاکہ ٹرکوں کو واہگہ کراس کرنے کی اجازت دینے کے مطالبات بھی آتے ہیں تاہم ہندوستان کے ساتھ سیاسی تعلقات ایسے نہیں کہ انہیں اجازت دی جائے ، بھارت کے ساتھ حالات معمول پر آنے کے بعد ان معاملات پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت کے ساتھ حالات بہتر ہونے پر سارک کے تحت تجارت سمیت دیگر معاملات پر بات ہو سکتی ہے ۔