• news

پاکستان کلمہ طےبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا :عمر حیات بھٹی 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر معروف قانون دان عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا لیکن آج افراتفری ،ناانصافی ،نسل پرستی ،ناامیدی ، باہمی چپقلش، دروغ گوئی ، جہالت ، تکبر، فرض ناشناسی ، خیانت بے حوصلگی ، فرقہ بندی ، غلط منصوبہ بندی ، بخل ، شرک ، عدم مساوات ، بے راہروی ، بد نظمی ، توہم پرستی ، اور بے حسی نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ممالک آج ترقی کی دوڑ میں ہم سے کہیں آگے نکل چکے ہیں، اپنے ایک بیان میں عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم آزادی کی اہمیت کو بھول چکے ہیں حصول پاکستان کی خاطر ہمارے اباﺅ اجداد نے اپنی جان مال اور اولاد کے نذرانے پیش کئے ہیں تب جا کر اس مملکت خداداد پاکستان کا قیا م ممکن ہوا ہمیں اس عرض پاک کی اہمیت کو سمجھنا اور اسکی ترقی و خوشحالی اور استحکام کی خاطر بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن