پنجاب حکومت کا انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ
فیروز والہ( نامہ نگار) حکومت پنجاب نے 22 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ذریعے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی اوز کے علاوہ سی سی پی اوز اور سی پی اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فوری طور پر انسداد پولیو کی مہم کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے یہ مہم 22 اگست سے شروع ہو کر 26 اگست تک جاری رہے گی۔