• news

گوجرانوالہ میں 50ایکڑ رقبے پر ایکسپو سنٹر بنانے کا اعلان 

لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایوان صنعت و تجارت گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر میں صنعتی نمائش کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اورمقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے گوجرانوالہ میں 50ایکڑ رقبے پر ایکسپو سنٹر بنانے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روز گار کی فراہمی میں صنعت و تجارت کا کلیدی کردار ہے ۔ ایسی صنعتی نمائشیں معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔گوجرانوالہ میں ایکسپو سنٹر بننے سے یہاں تیار ہونےوالی مصنوعات کی نمائش کےلئے پلیٹ فارم ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن