کراچی ضمنی الیکشن‘ پی ٹی آئی جیت گئی، بے ضابطگی ہوئی‘ تحریک لبیک الزام بے بنیاد‘ الیکشن کمشن
کراچی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ خبر نگار) تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود مولوی 29475 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے معید انور 13193 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا قادری 9836 ووٹ لیکر تیسرا نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار فاروق ستار کو 3479 ‘ ایم کیو ایم حقیقی کے محمد شاہد کو 1177 ووٹ ملے۔ حلقے میں ووٹنگ کا تناسب 11.8 فیصد رہا۔ ادھر حلقہ 245 میں تحریک لبیک کے رہنما قاسم فخری نے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا جسے ترجمان الیکشن کمشن بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ تحریک لبیک نے الزام لگایا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرز متحدہ کے کارکنوں کو لگایا گیا ہے اور ان سے پولنگ مکمل ہونے سے پہلے زبردستی فارم 45 پر دستخط کرائے گئے۔