ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی ہورہی ہے: واپڈا ٹائون سوسائٹی انتظامیہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی ہدایات کی روشنی میں سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گوجرانوالہ عمر فاروق ہنجرا نے واپڈا ٹائون انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ ڈینگی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کئے جاسکیں۔ انتظامیہ کمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی ہورہی ہے اورکسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جارہی۔ سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے صدر واپڈا ٹان میاں ثاقب غفور کے ساتھ مساجد زیر تعمیر عمارتوں قبرستان کاروباری مراکز اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا تاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے۔ واپڈا ٹائون گوجرانوالہ ڈینگی کے تدارک کے لئے فوکل پرسن عاصم اسحاق وڑائچ کو ہدایات جاری کی گئیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے،سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گوجرانوالہ عمر فاروق ہنجرا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایت پر عمل کرایا جائے گااور اس سلسلہ میں کوتاہی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔