• news

اقتدار سے دوری نے عمران خان کے ہواس چھین لئے: عبدالرئوف مغل


گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ اقتدار سے دوری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ہوش و ہواس چھین لئے ، عمران خان کی جانب سے قومی اداروں پر چڑھائی اور دھمکیاں سراسر بغاوت اور ملک دشمنی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق جنرل کونسلرصدر انجمن تاجران ریس کورس روڈ حاجی محمد افضل باجوہ کے بڑے بھائی حاجی محمد سرور باجوہ کی وفات پر دعائے مغفرت کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رویہ باغیانہ اور ملکی آئین وقانون کے منافی ہے وہ خود کو ہر شے سے بالاتر سمجھتے ہیں ، اقتدار سے الگ ہونے کے بعد انکی حالت قابل رحم ہو چکی ہے انہیں عوامی مسائل اور ملکی مفاد کا کوئی خیال نہیں ہے وہ دوبارہ وزیر اعظم بننے کے لئے ماہی ء بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں ، قومی سلامتی کے ا داروں عدلیہ اور سرکاری افسروں کو کھلی دھمکیاں سیاست نہیں بلکہ سراسر بغاوت ہے انکے خلاف قانون کا شکنجہ تنگ کرنا ہو گاتاکہ ملک میں انتشار بے چینی اور فساد پھیلانے کی انکی سازش کامیاب نہ ہو سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن