حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کو زندہ کردیا: سعید رضوی
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے کربلا کے میدان میں قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر اسلام کو زندہ کردیا ۔ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث والتفسیر قاضی محمد عظیم مجددی نے شہداء کانفرنس کے شرکاء سے محلہ رضا آباد گرجاکھ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ محمد سعید رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اسلام ان شہداء کی قربانیوں کا ثمرہے جو ہر گھر میں موجود ہے۔ میاں محمدطارق نقشبندی بانی محفل نے کہا کہ آج ہم خوش قسمت ہیں کہ شہداء کربلا کی یاد میںکانفرنس میں حاضر ہیں۔ میںجملہ حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مولانا قاری حمزہ مجددی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس سے تاریخ روشن ہے۔ کا نفرس میں محمداسلم شاہ مدنی‘ محمد عرفان شاہ نقشبندی‘ عبدالجبار نقشبندی‘ محمد شہباز‘محمد وسیم نقشبندی‘حافظ بشارت و اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں ملک وملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔