• news

شیخوپورہ :غیر قانونی اڈے قائم ہونے سے شہری کی خوبصورتی ماندپڑ گئی


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرکے چوک پیر بہار شاہ کے اردگرد لائیواسٹاک کے دفاتر کے ساتھ خوبصورت دیواریں مسافروں کیلئے آرام گاہیں بنائی گئی مگر ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے بعث اس دیوار کے سامنے ویگنوں موٹرسائیکل رکشہ کے غیر قانونی اڈے قائم ہو گئے جہاں بااثر مافیا اس غیر قانونی اڈوں پر کھڑے ہونے والی ویگنوں سے 300روپیہ اور موٹرسائیکل رکشہ سے 100روپے جگا بھی وصول کررہا ہے اس غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے چوک پیر بہار شاہ (بتی چوک ) میں ٹریفک جام رہتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی کا شکارہے جبکہ ویگنوں کے ساتھ ریڑھی بانوں خوانچہ فروشوں نے بھی دیوار کے ساتھ خالی جگہ پر قبضے جما رکھے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی اڈوں کو فوری ختم کرکے جگا لینے والے عناصر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن