• news

 عمران خان کی تقاریر پر پابندی لگانا ریاستی غنڈہ گردی ہے: صدیق مہر


گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ٹکٹ ہولڈر این اے 77 چوہدری صدیق مہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے،پیمرا کو استعمال کرکے سابق وزیراعظم قائد عوام عمران خان کی تقاریر پر پابندی لگانا ریاستی غنڈہ گردی ہے،جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں،ایک طرف حکومت نے ناقص کارکردگی سے متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے دوسری طرف میڈیا پر پابندی، مقدمات میں ملوث کرکے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو ذہنی اذیت دینا سمیت سیاسی مخالفین کے خلاف کاروائی کرکے پاکستان میں افراتفری کو بڑھاوا دے رہے ہیں،انہوں نے ایک بیان میں کہا غیور عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے اور عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،اب جمہوریت مخالف حکمران حق سچ کی آواز کو دبانے میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن