• news

حافظ آباد میں پولیس افسروں کی خالی سیٹوں پر تقرریاں کی جائیں:رانا خالد 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)عوامی محاذ حافظ آباد کا اجلاس ضلعی صدررانا خالد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں شرکاء اجلاس نے آئی جی پولیس پنجاب کی توجہ  حافظ آباد ضلع کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ یہاں پرعرصہ دراز سے ایس پی انویسٹی گیشن ،ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈی ایس پی سی آئی اے کے سیٹیں خالی چلی آرہی ہیں جس کی وجہ سے ضلع کے عوام کو کئی مسائل اور پیچیدگیوںکا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیٹوںپر ارکان اسمبلی کی سفارشوں اور چٹوں کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ فی الفور میرٹ پر دیانتدار اور فرض شناس افسران کی تعیناتی عمل میں لاکر عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ اجلاس میں ڈی پی او سردارموارہن خان کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروئیوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر اضلاع میں ایسے فرض شناس اور جہاندیدہ افسران کی تعیناتی عمل میں لائے جائے تو نہ صرف جرائم کی بیخ کنی ہوسکتی ہے بلکہ عوام کے بے شمار مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن